کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت مستحکم رہی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر ایک پیسہ سستا ہو کر 277.81 روپے پر بند ہوا، جبکہ گزشتہ کاروباری روز اس کی قیمت 277.82 روپے تھی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 279.88 روپے پر برقرار رہا۔
دیگر غیر ملکی کرنسیوں میں یورو کی قیمت 1.56 روپے اضافے کے بعد 323.94 روپے تک پہنچ گئی، جبکہ برطانوی پاؤنڈ 1.30 روپے مہنگا ہو کر 377.73 روپے پر بند ہوا۔
اوپن مارکیٹ میں متحدہ عرب امارات کا درہم ایک پیسہ کمی کے بعد 76.97 روپے کا ہوگیا، جبکہ سعودی ریال کی قیمت بھی 5 پیسے کم ہو کر 75.22 روپے پر آگئی۔
کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی معمولی کمی اور دیگر بڑی کرنسیوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث سرمایہ کاروں اور کاروباری حلقوں کی نظریں آئندہ معاشی پیش رفت پر مرکوز ہیں۔









