3

شان مسعود انجری کے باعث ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر

پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شان مسعود انگلی میں فریکچر کے باعث ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے شان مسعود کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ انہیں پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں بیٹنگ کے دوران گیند لگنے سے انگلی میں فریکچر ہوا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شان مسعود کی بحالی کا عمل جاری رہے گا اور وہ انگلینڈ کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز تک مکمل فٹ ہو کر قومی ٹیم کو دستیاب ہونے کی امید رکھتے ہیں۔

انجری کے باعث شان مسعود کی دوسرے ٹیسٹ میں عدم شرکت پاکستان ٹیم کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دی جا رہی ہے، جبکہ ٹیم مینجمنٹ متبادل حکمت عملی پر غور کر رہی ہے۔