پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی ٹیم کی قیادت میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے عماد بٹ کو کپتانی سے ہٹا کر ابوبکر کو نیا کپتان مقرر کر دیا ہے۔
پی ایچ ایف کے مطابق قومی ٹیم کی قیادت کا فیصلہ اولمپئن اصلاح الدین صدیقی اور حسن سردار کی سفارش پر کیا گیا، جس کے بعد ابوبکر کو کپتانی کی ذمہ داری سونپ دی گئی۔
فیڈریشن کا کہنا ہے کہ سابق کپتان عماد بٹ بطور سینئر کھلاڑی قومی ٹیم کا حصہ رہیں گے اور ٹیم کے لیے اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔
قومی ہاکی ٹیم میں یہ تبدیلی آئندہ مقابلوں اور ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی حکمت عملی کے تحت کی گئی ہے۔









