ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق پہلے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی بیٹنگ کارکردگی توقعات کے مطابق نہ رہی، جس کے بعد دوسرے ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون میں تبدیلیوں پر غور کیا جا رہا ہے۔
قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پہلی اننگز میں ٹیم کو برتری حاصل کرنی چاہیے تھی، تاہم بیٹنگ لائن دوسری اننگز میں ناکام رہی۔
انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے، ٹیم میں تبدیلیوں کا فیصلہ پچ اور کنڈیشنز کو دیکھ کر کیا جائے گا۔
سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ سعود شکیل اور عبداللہ شفیق کو موقع دینے پر غور کیا جا رہا ہے، جبکہ ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے ضروری فیصلے کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 90 رنز سے شکست دی تھی، جبکہ 211 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم دوسری اننگز میں صرف 120 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔









