3

پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا بڑا اضافہ

ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق مرکزی بینک کے پاس موجود زرمبادلہ ذخائر بڑھ کر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، جو 60 لاکھ ڈالر کمی کے بعد 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 ارب 41 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔

معاشی ماہرین کے مطابق زرمبادلہ ذخائر میں اتار چڑھاؤ بیرونی ادائیگیوں، درآمدات اور دیگر مالی عوامل کے باعث معمول کا حصہ ہے۔