4

کیا لامین یمال نے گرل فرینڈ کو پروپوز کیا؟ ویڈیو وائرل

میڈرڈ: اسپین کے نوجوان فٹبال اسٹار لامین یمال کی نجی زندگی سے متعلق سوشل میڈیا پر نئی افواہیں گردش کر رہی ہیں، جن میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے اپنی گرل فرینڈ اور انفلوئنسر انیس گارشیا کو شادی کی پیشکش کر دی ہے۔

ان افواہوں کا آغاز ایک فین پیج کی سوشل میڈیا پوسٹ سے ہوا، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ انیس گارشیا کی ایک پوسٹ سے اشارہ ملتا ہے کہ لامین یمال نے انہیں شادی کی پیشکش کی ہے۔

تاہم اب تک اس دعوے کی کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی، جبکہ لامین یمال اور انیس گارشیا دونوں نے بھی ان خبروں پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔

سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں تیزی سے پھیل گئیں، جہاں کچھ صارفین نے ان خبروں پر خوشی کا اظہار کیا جبکہ کئی مداحوں نے اسے محض افواہ قرار دیا۔

واضح رہے کہ لامین یمال اور انیس گارشیا کے تعلقات گزشتہ کچھ عرصے سے خبروں کا حصہ رہے ہیں۔ دونوں کی ملاقات سوشل میڈیا کے ذریعے ہوئی تھی، جس کے بعد ان کے تعلقات کے حوالے سے مختلف خبریں سامنے آتی رہی ہیں۔