8

فیفا ورلڈکپ 2026 جیتنے کے بعد اسپین کی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

فیفا ورلڈکپ 2026 کی فاتح اسپین کی قومی فٹبال ٹیم ارجنٹینا کو شکست دینے کے بعد ٹرافی کے ہمراہ وطن واپس پہنچ گئی۔

ورلڈکپ فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کو لے کر آنے والا طیارہ اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں لینڈ کیا، جہاں ٹیم کے استقبال کے لیے بڑی تعداد میں شائقین موجود تھے۔

اسپین کے کپتان روڈری ورلڈکپ ٹرافی ہاتھوں میں تھامے طیارے سے باہر آئے، جبکہ ان کے چہرے پر تاریخی کامیابی کی خوشی نمایاں تھی۔

ٹیم کے ہیڈ کوچ لوئس ڈی لا فوئنٹے اور اسپین فٹبال فیڈریشن کے صدر رافیل لوزان بھی ٹیم کے ہمراہ وطن واپس پہنچے۔

واضح رہے کہ فیفا ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں اسپین نے دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کو 0-1 سے شکست دے کر دوسری مرتبہ عالمی کپ اپنے نام کیا۔

نیویارک میں کھیلے گئے فیصلہ کن معرکے میں اسپین کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور آئندہ چار سال کے لیے عالمی فٹبال پر اپنی حکمرانی قائم کر لی۔