83

فٹبال ورلڈ کپ میں ایران کی شرکت پر فیفا کا بڑا اقدام سامنے آگیا

فیفا نے فٹبال ورلڈ کپ 2026 میں ایران کی شرکت سے متعلق اہم پیش رفت کرتے ہوئے ایرانی فٹبال فیڈریشن کو اپنے ہیڈکوارٹر زیورخ طلب کر لیا ہے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق فیفا نے ایران کو 20 مئی کو ہونے والے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے تاکہ ورلڈ کپ میں ٹیم کی شرکت، سیکیورٹی انتظامات اور دیگر معاملات کو حتمی شکل دی جا سکے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث ایران کی ورلڈ کپ میں شرکت غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے، تاہم فیفا اس معاملے کے پرامن حل کے لیے سرگرم ہے۔

فیفا حکام کے مطابق اجلاس میں ایران کی ٹیم کے شیڈول اور میچز سے متعلق تفصیلات بھی زیر غور آئیں گی۔

دوسری جانب فیفا صدر نے پہلے ہی واضح کیا ہے کہ ایران ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کرے گا اور اپنے میچز مقررہ شیڈول کے مطابق کھیلے گا۔

واضح رہے کہ فٹبال ورلڈ کپ 2026 امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں منعقد ہوگا، جبکہ ایران کی شرکت عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔