عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرول کی قیمت بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے آج نئی قیمتوں کے اعلان کا امکان ہے، جبکہ کوشش کی جا رہی ہے کہ عوام کو ممکنہ طور پر 40 روپے فی لیٹر کے بڑے اضافے سے بچایا جا سکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم مئی سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 3 سے 4 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان موجود ہے، جبکہ پیٹرولیم لیوی میں رد و بدل کی صورت میں یہ اضافہ مزید بڑھ سکتا ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ قیمتوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن آج رات جاری کیے جانے کا امکان ہے تاکہ عوام کو ایک روز قبل آگاہی دی جا سکے۔
دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی صورتحال اور آبنائے ہرمز سے متعلق غیر یقینی حالات برقرار رہے تو 9 مئی کے بعد قیمتوں میں مزید بڑے اضافے کا خدشہ بھی موجود ہے۔









