ون ڈے ورلڈ کپ 2027 کی تیاریوں کے سلسلے میں آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کا پاکستان دورہ متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق آسٹریلوی ون ڈے اسکواڈ پاکستان میں تین میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گا، جن کے لاہور میں منعقد ہونے کا امکان ہے۔ مجوزہ میچز 31 مئی، 2 اور 4 جون کو شیڈول کیے جا سکتے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سیریز کے حتمی شیڈول کا جلد باضابطہ اعلان متوقع ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سیریز کے اختتام پر آسٹریلوی ٹیم بنگلہ دیش کے دورے کے لیے روانہ ہوگی۔
کرکٹ ماہرین کے مطابق یہ سیریز ورلڈ کپ 2027 کی تیاریوں کے حوالے سے دونوں ٹیموں کے لیے انتہائی اہم قرار دی جا رہی ہے۔









