94

ڈالر کی قیمت میں کمی، روپے کی قدر میں بڑا اضافہ

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 3 پیسے کم ہو کر 279.02 روپے پر بند ہوئی، جو گزشتہ کاروباری دن 279.05 روپے تھی۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 پیسے کمی سے 280.30 روپے، یورو 14 پیسے کمی سے 328.97 روپے، برطانوی پاؤنڈ 45 پیسے سستا ہو کر 377.93 روپے پر بند ہوا۔ تاہم، یو اے ای درہم 9 پیسے مہنگا ہو کر 77.04 روپے اور سعودی ریال 7 پیسے مہنگا ہو کر 75.28 روپے پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام مندی پر ہوا۔ ہنڈریڈ انڈیکس 293 پوائنٹس کی کمی کے بعد 165517 کی سطح پر بند ہوا، جبکہ کاروبار کے دوران بلند ترین سطح 166962 اور کم ترین سطح 161993 ریکارڈ کی گئی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز ہنڈریڈ انڈیکس 165811 کی سطح پر بند ہوا تھا۔