سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 1 پیسے کی کمی ہوئی اور ڈالر 279.07 روپے سے کم ہوکر 279.06 روپے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 280.13 روپے پر مستحکم رہا۔ یورو میں 38 پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا اور یہ 324.80 روپے پر پہنچ گیا، برطانوی پاونڈ 47 پیسے اضافے کے ساتھ 372.60 روپے پر ٹریڈ کیا گیا۔
یو اے ای درہم کی قیمت 1 پیسے مہنگی ہوکر 76.87 روپے اور سعودی ریال 75.05 روپے پر ریکارڈ کی گئی۔ کرنسی ماہرین کا کہنا ہے کہ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں قیمتوں کا فرق معمول کی صورتحال ہے اور مارکیٹ مستحکم دکھائی دے رہی ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی مالیاتی عوامل اور ملکی معاشی پالیسیز کا اثر کرنسی کی قدر پر جاری رہے گا، جبکہ معمولی اتار چڑھاؤ سرمایہ کاروں کے لیے وارننگ سگنل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔









