99

گھی اور تیل کی قیمتوں میں اضافےکا امکان

بناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PVMA) نے خبردار کیا ہے کہ گھی اور تیل کی قیمتوں میں 100 سے 150 روپے فی کلو تک اضافہ متوقع ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے ملوں کی پیداواری اور ٹرانسپورٹیشن لاگت میں ناقابل برداشت اضافہ کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں صارفین پر مہنگائی کا دباؤ بڑھنے کا خدشہ ہے۔

PVMA نے حکومت سے فوری طور پر ایک پینل تشکیل دینے کی درخواست کی ہے تاکہ قیمتوں میں کمی کے لیے مناسب اقدامات کیے جا سکیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو گھی اور تیل کی بڑھتی قیمتیں نہ صرف صارفین کے لیے مشکل پیدا کریں گی بلکہ صنعت کی پیداواری صلاحیت پر بھی اثر ڈال سکتی ہیں۔