وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے احکامات پر اسلام آباد میں پبلک ٹرانسپورٹ کی جانب سے اوورچارجنگ کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کرایوں میں غیرقانونی اضافہ کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔
سی ٹی او اسلام آباد محمد سرفراز ورک کا کہنا ہے:
اوورچارجنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی
قوانین پر عملدرآمد کیلئے خصوصی اسکواڈز تشکیل دے دیے گئے ہیں
تمام زونل ڈی ایس پیز اپنے اپنے علاقوں میں متحرک رہیں گے
انہوں نے واضح کیا:
ڈی ایس پیز خود آپریشن کی نگرانی کریں گے
عوامی شکایات پر فوری قانونی کارروائی ہوگی
اوورچارجنگ کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے
حکام کے مطابق پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا ناجائز فائدہ اٹھانے والوں کے خلاف سخت ایکشن جاری رہے گا تاکہ شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔









