انٹربینک مارکیٹ میں آج روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک ذرائع کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 3 پیسے کمی ہوئی، جس کے بعد ڈالر 279 روپے 12 پیسے پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز ڈالر 279 روپے 15 پیسے پر بند ہوا تھا، جس کے مقابلے میں آج معمولی کمی دیکھی گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق کرنسی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ آنے والے دنوں میں ڈالر کی قیمت کا انحصار معاشی اشاریوں اور بیرونی ادائیگیوں پر ہوگا۔









