عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 28 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 ہزار 560 ڈالر تک پہنچ گئی۔
آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق، پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 800 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 78 ہزار 762 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 501 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 10 ہزار 461 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں فی تولہ چاندی 260 روپے مہنگی ہو کر 7 ہزار 784 روپے تک پہنچ گئی۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے اثرات براہ راست مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہو رہے ہیں، جس کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔









