113

آئی پی ایل فرنچائز کو بڑا نقصان، آخری وقت پر اہم کھلاڑی کو روک دیا گیا

انڈین پریمیئر لیگ میں Royal Challengers Bangalore (آر سی بی) کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، جہاں ٹیم کو ایک اور بڑا دھچکا لگنے کا خدشہ ہے۔

سری لنکن فاسٹ بولر Nuwan Thushara کی آئی پی ایل میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے، کیونکہ وہ سری لنکا کرکٹ کے لازمی فٹنس ٹیسٹ میں ناکام ہوگئے ہیں۔

سری لنکا کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو Ashley De Silva نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تھوشارا مطلوبہ 29 میں سے صرف 17 پوائنٹس حاصل کرسکے، جس کے باعث انہیں لیگ کھیلنے کے لیے این او سی جاری نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب آر سی بی کو پہلے ہی بڑا نقصان اٹھانا پڑا ہے، کیونکہ آسٹریلوی فاسٹ بولر Josh Hazlewood انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہیں۔

ماہرین کے مطابق اہم بولرز کی عدم دستیابی آر سی بی کی بولنگ لائن اپ کو شدید متاثر کر سکتی ہے، جس سے ٹیم کی کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔