حکومتِ پاکستان نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے چینی کی درآمد پر رعایتی ٹیکس کی مدت میں مزید توسیع کردی ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سیلز ٹیکس قوانین میں ترمیم کرتے ہوئے رعایتی مدت کو نومبر 2025 سے بڑھا کر 28 فروری 2026 تک کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ٹریڈنگ کارپوریشن اور متعلقہ کمپنیاں درآمدی چینی پر محض 0.25 فیصد سیلز ٹیکس ادا کریں گی، جبکہ ملک میں جنرل سیلز ٹیکس کی اصل شرح 18 فیصد برقرار ہے۔
ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ اس رعایت میں تین ماہ کی توسیع کا مقصد ملک میں چینی کی قیمتوں کو قابو میں رکھنا اور عوام کو مہنگائی کے اثرات سے بچانا ہے۔
یہ فیصلہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد کیا گیا، جس کے تحت درآمدی چینی پر ٹیکس میں نمایاں کمی برقرار رکھی گئی ہے تاکہ مارکیٹ میں سپلائی بہتر بنائی جاسکے۔









