64

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ مدت کے لیے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی موجودہ قیمتیں اب بھی برقرار رہیں گی۔

وزیراعظم کی ہدایت پر پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 321 روپے 17 پیسے پر برقرار رکھی گئی ہے۔ اسی طرح، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی 335 روپے 86 پیسے فی لیٹر کی موجودہ سطح پر ہی فروخت کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق عالمی منڈی میں قیمتوں کے رجحان اور ملکی معاشی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔