100

نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا نیا میزبان شہر کون اور کیوں؟

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا مقام ایک بار پھر تبدیل کرتے ہوئے ایونٹ کو ملتان میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

قبل ازیں بورڈ کی جانب سے ٹورنامنٹ پانچ مارچ سے پشاور میں شروع کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم بعد ازاں اسے راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔ اب ذرائع کے مطابق لاجسٹک مسائل کے باعث مقابلے ملتان میں کرانے کا حتمی فیصلہ کیا گیا ہے۔

ٹورنامنٹ میں شریک تمام دس ٹیموں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ وہ راولپنڈی کے بجائے ملتان پہنچیں۔ مقام کی تبدیلی کے بعد ایونٹ کو ایک روز مؤخر کرتے ہوئے اب چھ مارچ سے آغاز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق میچز کے دوران ریسٹ ڈے ختم کر دیا گیا ہے جبکہ فائنل شیڈول کے مطابق 17 مارچ کو ہی کھیلا جائے گا۔ نئے شیڈول اور انتظامات کے تحت ٹیمیں تیاریوں میں مصروف ہیں۔