90

شاہد آفریدی کا داماد شاہین آفریدی پر کھلا تنقید

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے داماد اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی ٹی 20 ورلڈ کپ میں حالیہ کارکردگی پر کھل کر تنقید کی ہے۔

 

شاہد آفریدی نے کہا کہ شاہین اتنے عرصے سے انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہے ہیں، مگر انہیں اب تک یہ سمجھ نہیں آیا کہ آخری اوور کہاں سے کرانا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کئی بار یہ بات سمجھائی گئی، مگر شاہین ایک ہی غلطی بار بار دہرارہے ہیں۔

سابق کپتان نے تکنیکی پہلو کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ جب رائٹ ہینڈ بیٹر کریز پر ہو تو راؤنڈ دا وکٹ گیند نہیں کی جاتی یا اگر کی جائے تو وکٹ کے اندر کی جاتی ہے، مگر شاہین اس اصول کو نظر انداز کر رہے ہیں۔

انہوں نے پاکستانی ٹیم کے مجموعی رویے پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ کچھ کھلاڑی یہ سمجھتے ہیں کہ میچ جتوانے کی ذمہ داری صرف ایک یا دو کھلاڑیوں کی ہے، جبکہ باقی سیکھنے یا بہتر ہونے کی کوشش نہیں کر رہے۔

شاہد آفریدی نے زور دیا کہ ٹیم کی سوچ عالمی معیار کے مطابق نہیں ہے اور اگر یہی رویہ برقرار رہا تو بہتری مشکل ہوگی۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ اگلے میچ میں نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے تاکہ ٹیم کو متوازن اور مؤثر بنایا جا سکے۔