18

اٹلس ہونڈا کی موٹرسائیکل قیمتوں میں یکم مارچ سے کمی، سی ڈی 70 اور دیگر ماڈلز شامل

اٹلس ہونڈا لمیٹڈ نے اپنی موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں کمی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق یکم مارچ 2026 سے مختلف مشہور ماڈلز پر نئی قیمتیں نافذ ہوں گی۔

کمپنی کی جانب سے جاری ریٹیل پرائس لسٹ کے مطابق ہونڈا سی ڈی 70 کی نئی قیمت 151,900 روپے، سی ڈی 70 ڈریم 162,900 روپے، ہونڈا پرائیڈر 201,900 روپے، سی جی 125 کی قیمت 226,500 روپے اور سی جی 125 ایس کی قیمت 271,900 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح ہونڈا سی جی 125 ایس گولڈ کی قیمت 279,900 روپے، ہونڈا سی بی 125 ایف 375,900 روپے، ہونڈا سی جی 150 424,900 روپے، ہونڈا سی بی 150 ایف 434,900 روپے، اور ہونڈا الیکٹرک بائیک آئیکون ای 395,900 روپے رکھی گئی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ آئیکون ای پر سیلز ٹیکس صرف ایک فیصد کے قریب ہے، جس سے یہ ماڈل پٹرول کے خرچ سے بچنے والے صارفین کے لیے موزوں ترین قرار پایا ہے۔

اس سے قبل سوشل میڈیا پر خبریں زیرگردش تھیں کہ یکم مارچ سے اٹلس ہونڈا کی موٹرسائیکل کی قیمتیں کم ہو جائیں گی، تاہم کمپنی کی جانب سے بعض دعوؤں کی تردید بھی کی گئی تھی۔ اب باقاعدہ نوٹیفکیشن کے ذریعے نئی قیمتیں صارفین کے لیے واضح کر دی گئی ہیں۔