118

سری لنکا کے اہم فاسٹ بولر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر

سری لنکا کے فاسٹ بولر متھیشا پتھیرانا پنڈلی کی انجری کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔ وہ آسٹریلیا کے خلاف بولنگ کرتے ہوئے زخمی ہوئے تھے، اور اسکینز کے مطابق ان کی صحتیابی میں کئی ہفتوں کا وقفہ درکار ہے۔

فاسٹ بولر کی جگہ سری لنکا کی ٹیم نے 25 سالہ دلشان مدھوشنکا کو ایونٹ کے لیے شامل کیا ہے۔ دلشان مدھوشنکا نے اپنا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ جولائی 2024 میں کھیلا تھا، اور اب تک 15 میچز میں 31.86 کی اوسط اور 9.75 کی اوسط سے 15 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

سری لنکا اپنا اگلا میچ زمبابوے کے خلاف 19 فروری بروز جمعرات کو کھیلے گی۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں سپر 8 مرحلے کے لیے پہلے ہی کوالیفائی کر چکی ہیں۔