118

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: زمبابوے کپتان سکندر رضا نے کیا بڑا اعلان

زمبابوے: زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کپتان سکندر رضا نے خبردار کیا ہے کہ اگر ٹیم اب کوئی غلطی کرے تو اب تک حاصل کی گئی فتوحات بے معنی ہو جائیں گی۔

زمبابوے نے ایونٹ میں ابتدائی دو میچز کولمبو میں کھیلے، جبکہ آخری دو میچز پالیکیلے میں ہوں گے۔ زمبابوے کا آئرلینڈ کے خلاف میچ اسی پچ پر ہوگا جہاں پیر کے روز سری لنکا اور آسٹریلیا کا مقابلہ شیڈول ہے۔

پری میچ بریفنگ میں سکندر رضا نے کہا کہ سری لنکا اور آسٹریلیا کے میچ کے بعد سلیکشن سے متعلق صورتحال مزید واضح ہو جائے گی۔ وکٹ، گراؤنڈ کی اونچائی اور گیند کے حرکت کے چیلنجز کو ٹیم سمجھتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ درست کمبینیشن بنانے میں ٹیم کو کافی وقت لگا۔ پچھلے 18 ماہ میں مختلف کمبینیشن آزمائے گئے اور جو کمبینیشن کنڈیشنز میں مددگار ثابت ہوا، اسی کے ساتھ گزشتہ نو ماہ سے ٹیم نے کام جاری رکھا ہے۔

زمبابوے کے کپتان کا مقصد واضح ہے: ٹیم کی توجہ مکمل طور پر میچ پر مرکوز ہو، تاکہ تمام محنت اور فتوحات کو برقرار رکھا جا سکے۔