68

عثمان طارق کے انداز میں سوریا کمار کی باؤلنگ، ویڈیو وائرل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ سے قبل عثمان طارق کی اسپن بالنگ نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ پاکستانی اسپنر کے منفرد انداز نے بھارتی بیٹرز کو پریشان کر دیا اور میچ سے پہلے ہی میدان میں دباؤ پیدا کر دیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے بھی اسی انداز میں اسپن بالنگ کرتے ہوئے اپنے بیٹرز کو پریکٹس کروائی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ سوریا کمار کا کہنا تھا کہ کبھی کبھی امتحان میں نصاب سے باہر سوال آتا ہے، لیکن بیٹرز کو ہر چیلنج کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اسی انداز میں ہم بھی کوشش کر رہے ہیں۔

میچ سے پہلے یہ مناظر پاکستانی شائقین کے لیے خوشی اور دلچسپی کا باعث بنے ہیں، اور عثمان طارق کے اسپن اسٹائل نے ایک بار پھر اسٹیج پر اپنا لوہا منوایا ہے۔ اب شائقین کی نظریں میچ پر جمی ہیں کہ آیا عثمان طارق کا جادو واقعی بھارتی بیٹنگ لائن اپ پر اثر دکھا پائے گا یا نہیں۔