63

رمضان میں آٹے کی قیمت میں بڑا ریلیف

پنجاب حکومت اور فلور ملز ایسوسی ایشن کے مذاکرات کامیاب، رمضان میں آٹے کی قیمتوں میں ریلیف

لاہور: پنجاب حکومت اور پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں، جس کے بعد رمضان المبارک میں عوام کو آٹے کی کم قیمت پر فراہمی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

فلور ملز ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ رمضان کے دوران پنجاب بھر کے 64 سہولت بازار اور رمضان سہولت بازاروں میں آٹا کم نرخوں پر فروخت کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ پنجاب بھر میں آٹے کی سپلائی معمول کے مطابق جاری رہے گی اور 10 کلوگرام آٹے کا تھیلا 850 روپے میں دستیاب ہوگا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق صوبے بھر میں فلور ملز کی جانب سے 1550 آٹا سیل پوائنٹ بھی قائم کیے جائیں گے، جہاں 10 کلو آٹے کا تھیلا 905 روپے اور 20 کلو آٹے کا تھیلا 1810 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔

یہ اقدام رمضان کے مہینے میں عوام کو بنیادی ضرورت کی چیز پر ریلیف فراہم کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے، تاکہ روزہ داروں اور عام شہریوں کو آٹا خریدنے میں سہولت ہو۔