68

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان، 761 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، مارکیٹ نے سرمایہ کاروں کو حیران کر دیا۔ ہنڈریڈ انڈیکس میں 761 پوائنٹس کا شاندار اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 183,101 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتا رہا۔

مارکیٹ میں تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا جبکہ مختلف سیکٹرز میں خریداری کا رجحان نمایاں رہا۔ مالی ماہرین کے مطابق حالیہ معاشی اشاریے اور مثبت توقعات اسٹاک مارکیٹ کی تیزی کی بڑی وجہ بن رہے ہیں۔