بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کے بینکنگ سسٹم کا آؤٹ لک مثبت سے مستحکم کر دیا ہے۔ موڈیز کے مطابق پاکستان کا بینکنگ سیکٹر بہتری کی جانب گامزن ہے اور اگلے 12 سے 18 ماہ کے دوران بینکوں کی کارکردگی مستحکم رہنے کی توقع ہے۔
موڈیز نے اعلامیے میں کہا کہ پاکستان کے بینکوں کی کریڈٹ پروفائل مضبوط اور مستحکم ہے، اور بینکنگ شعبے کا آپریٹنگ ماحول بحال ہو رہا ہے۔
بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی نے 2026 کے لیے پاکستان کی حقیقی جی ڈی پی نمو کو 3.5 فیصد برقرار رہنے کی پیش گوئی بھی کی ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک کا مالیاتی نظام ترقی پذیر ہے اور بینکنگ شعبے میں استحکام برقرار ہے۔









