ایس آئی ایف سی کے جامع فریم ورک کے تحت پاکستان کی فارما صنعت کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ہم آہنگ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اسپیشل اکنامک زونز میں "گرین فیلڈ صنعت کاری" کے فروغ کے لیے اقدامات تیزی سے کیے جا رہے ہیں۔
ہائی نون لیبارٹریز نے حال ہی میں "پروجیکٹ فورس" کے تحت ایف ڈی اے اور یورپی یونین کے معیار کے مطابق نیا پلانٹ کا سنگِ بنیاد رکھا۔ یہ منصوبہ جدید اور مؤثر ادویات ساز سہولت فراہم کرنے اور مقامی و عالمی منڈیوں میں رسائی کو بڑھانے کے لیے بنایا گیا ہے۔
نیا پلانٹ بین الاقوامی معیار کے مطابق کام کرے گا، جس سے پاکستانی ادویات کی عالمی ساکھ مزید مستحکم ہوگی اور برآمدات کے مواقع بڑھیں گے۔ صنعتی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ قدم ملکی فارماسیوٹیکل صنعت کی ترقی اور مسابقتی صلاحیت کو نئی جہت دے گا۔
اس پیش رفت سے نہ صرف صنعت میں جدیدیت آئے گی بلکہ سرمایہ کاری کے مواقع بھی بڑھیں گے، اور پاکستان کی فارما مصنوعات کو عالمی منڈیوں میں ایک مضبوط پہچان حاصل ہوگی۔









