99

جیسن گلیسپی، حیدرآباد ٹیم کی قیادت کے لیے تیار

پاکستان کرکٹ کے شائقین کے لیے خوشخبری ہے کہ سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کی دوبارہ پاکستان کرکٹ میں واپسی کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جیسن گلیسپی قومی ٹیم کے بجائے پی ایس ایل میں شامل ہونے والی نئی ٹیم حیدرآباد کے ہیڈ کوچ کے طور پر کام کرنے کے مضبوط امیدوار ہیں۔

جیسن گلیسپی 2024 میں مختصر وقت کے لیے پاکستان ریڈ بال ٹیم کے کوچ رہ چکے ہیں، لیکن بعد ازاں انہوں نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ان کی پاکستان کرکٹ میں واپسی سے شائقین میں کافی جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے لیے نیوزی لینڈ کے سابق اسٹار کھلاڑی لوک رونکی کو نیا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے، اور اب جیسن گلیسپی کی حیدرآباد ٹیم کے ساتھ شمولیت پر سب کی نظریں مرکوز ہیں۔