مقامی مارکیٹ میں آج بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مندی کا رجحان دیکھا گیا۔
آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ 24 کیرٹ سونا 600 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 66 ہزار 162 روپے پر آ گیا۔ اسی طرح فی 10 گرام سونا 515 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 99 ہزار 658 روپے پر ٹریڈ ہوا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 6 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 438 ڈالر کی سطح پر آ گیا۔
چاندی کی قیمت میں بھی کمی رہی، فی تولہ چاندی 236 روپے کی کمی کے بعد 8 ہزار 125 روپے اور فی 10 گرام چاندی 203 روپے کم ہو کر 6 ہزار 915 روپے پر ٹریڈ ہوئی۔
ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں تبدیلی مقامی صرافہ مارکیٹ پر اثر انداز ہو رہی ہے۔









