دبئی: پاکستانی گھڑ سوار عثمان خان انٹرنیشنل ایکویسٹرین فیڈریشن کے رینکنگ میں ٹاپ پر آ گئے۔
پاکستان نے گھڑ سواری کے شعبے میں ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ پاکستانی گھڑ سوار عثمان خان انٹرنیشنل ایکویسٹرین فیڈریشن کی رینکنگ میں مڈل ایسٹ اور افریقا زون میں ایک بار پھر ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
ایف ای آئی کی جانب سے جاری کردہ تازہ رینکنگ کے مطابق عثمان خان نے ایونٹنگ کیٹیگری میں مڈل ایسٹ اور افریقا زون میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ جو پاکستان کے لیے باعث فخر ہے۔
ایف ای آئی کے تحت دنیا بھر میں ایونٹنگ کے کُل 6 زونز قائم ہیں۔ جن کی رینکنگ کی بنیاد پر عالمی چیمپئن شپ کی درجہ بندی کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ عثمان خان اس سے قبل بھی 2019 سے 2021 تک اسی زون میں نمبر ون پوزیشن پر فائز رہ چکے ہیں۔ اور ایک بار پھر عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا ہے۔









