113

سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد ایک بار پھر نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 700 روپے کی بڑی کمی ہوئی ہے جس کے بعد خریداروں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 900 روپے مزید سستا ہو کر 4 لاکھ 55 ہزار 562 روپے کا ہو گیا ہے۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 30 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 90 ہزار 570 روپے مقرر کی گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 47 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 332 ڈالر پر آ گیا۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ملک میں فی تولہ چاندی 106 روپے سستی ہو کر 7 ہزار 756 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور ڈالر کی قدر میں تبدیلی کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی واضح طور پر نظر آ رہے ہیں۔