40

افغانستان میں ادویات کا بحران شدید، لاکھوں افراد کی صحت خطرے میں

افغانستان میں ادویات کا بحران شدید، لاکھوں افراد کی صحت خطرے میں

افغانستان میں ادویات کی شدید قلت اور غیر معیاری دواؤں کی دستیابی نے ملک میں صحت کے سنگین بحران کو جنم دے دیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق یہ صورتحال خاص طور پر بچوں، حاملہ خواتین اور دائمی بیماریوں کے مریضوں کے لیے انتہائی تشویشناک ہے۔

افغان جریدے "ہشت صبح" کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ افغان طالبان حکومت کی جانب سے پاکستان سے ادویات کی درآمد پر پابندی کے بعد ملک میں دواؤں کی قلت مزید بڑھ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق معیاری ادویات نایاب ہو چکی ہیں جبکہ مارکیٹ میں مہنگی اور غیر معیاری دواؤں کی بھرمار ہے، جس سے عوام کی صحت شدید خطرے میں ہے۔