119

باکسنگ ڈے ٹیسٹ: پہلا دن بالرز کے نام، انگلینڈ اور آسٹریلیا کی پہلی اننگز مکمل

میلبورن: انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان جاری باکسنگ ڈے ٹیسٹ کا پہلا دن بالرز کے لیے یادگار رہا، جس میں دونوں ٹیموں کی پہلی اننگز مکمل ہو گئی ہیں۔

انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 110 رنز پر آؤٹ ہو گئی، جس کے بعد آسٹریلیا کو 42 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔ آسٹریلوی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 152 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی۔

آسٹریلیا کے خلاف بہترین کارکردگی جوش ٹونگ نے دکھائی اور انہوں نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔

میلبورن کرکٹ گراؤنڈ (MCG) میں جمعہ کو 93,442 شائقین موجود تھے، جو کسی بھی کرکٹ میچ کی اب تک کی سب سے بڑی حاضری ریکارڈ کی گئی ہے۔