413

چینی کی نئی سرکاری قیمتیں مقرر، ہول سیل 140 اور پرچون 143 روپے فی کلو

کمشنر کراچی کی جانب سے چینی کی نئی سرکاری قیمتیں جاری کر دی گئی ہیں۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق کراچی میں چینی کی ہول سیل قیمت 140 روپے فی کلو اور پرچون قیمت 143 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ قیمتیں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی اور سرکاری نرخ سے زیادہ قیمت پر فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مزید براں، تمام دکانداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ سرکاری ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں تاکہ خریدار قیمتوں سے آگاہ رہیں۔

فلور ملز ایسوسی ایشن نے بھی سندھ میں گندم کی سبسڈی کے حوالے سے اہم انکشافات کیے ہیں، جن پر متعلقہ حکام غور کر رہے ہیں۔