111

نیوزی لینڈ کے اوپنرز نے ٹیسٹ کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا

نیوزی لینڈ کے اوپنرز ٹام لیتھم اور ڈیون کانوے نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک تاریخی ریکارڈ قائم کر دیا۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں پہلی بار کسی ٹیم کے دونوں اوپنرز نے میچ کی دونوں اننگز میں سنچریاں اسکور کیں۔

دوسری اننگز میں ٹام لیتھم نے 101 جبکہ ڈیون کانوے نے 100 رنز بنائے۔ پہلی اننگز میں ٹام لیتھم نے 137 اور ڈیون کانوے نے شاندار 227 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

اس تاریخی کارکردگی کے ساتھ ڈیون کانوے وہ پہلے نیوزی لینڈ بیٹر بن گئے ہیں جنہوں نے ایک ہی ٹیسٹ میں ڈبل سنچری اور سنچری بنانے کا کارنامہ انجام دیا۔

یہ ریکارڈ ماونٹ مونگانوئی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ کے دوران سامنے آیا اور نیوزی لینڈ کرکٹ میں ایک نئی تاریخ رقم کر دی گئی۔