شہر قائد میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق برائلر گوشت 700 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے، جبکہ زندہ برائلر مرغی کی قیمت 470 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔
سرکاری نرخوں کے مطابق زندہ برائلر مرغی 416 روپے فی کلو اور برائلر گوشت 630 روپے فی کلو میں دستیاب ہونا چاہیے، تاہم مارکیٹ میں سرکاری نرخوں کے برعکس قیمتیں زیادہ ہیں۔
پولٹری ایسوسی ایشن کے رہنما ملک ظریف نے قیمتوں میں اضافے کی وجہ طلب اور رسد کو قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں مرغی کی کمی اور بڑھتی ہوئی مانگ قیمتوں کو بلند کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی مرغی کے نرخ مختلف سطح پر ہیں، تاہم شہر قائد میں اضافہ سب سے زیادہ محسوس کیا جا رہا ہے۔









