170

بھارت-جنوبی افریقا چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ منسوخ، ٹکٹوں کی رقم واپس کرنے کا اعلان

لکھنؤ میں بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان شیڈول چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ شدید دھند اور اسموگ کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔ میچ منسوخی کے بعد کرکٹ فینز نے ٹکٹوں کی رقم واپس کرنے کا مطالبہ کیا، جس پر اتر پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن نے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کا اعلان کر دیا ہے۔

یو پی کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری پریم منوہر نے تصدیق کی کہ اسٹیڈیم آنے والے تمام فینز کو ٹکٹ کی قیمت واپس کی جائے گی۔ آن لائن بکنگ کرنے والے شائقین کو ری فنڈ کے حوالے سے ای میل کے ذریعے معلومات فراہم کی جائیں گی۔

پریم منوہر نے کہا کہ ٹکٹ ری فنڈ کے لیے تمام گائیڈ لائنز جاری کر دی گئی ہیں تاکہ رقم کی واپسی کا عمل شفاف اور آسان ہو۔