100

سونے کے نرخ میں دو دن میں 4 ہزار 900 روپے کا اضافہ

سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی اس کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز فی تولہ سونے کے نرخ میں 2,700 روپے اضافہ ہوا تھا، جبکہ آج مزید 2,200 روپے مہنگا ہو گیا۔

دو دن کے دوران سونے کے نرخ میں مجموعی طور پر 4,900 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 455,762 روپے پر پہنچ گیا ہے۔ دس گرام سونے کی نئی قیمت 390,742 روپے ہے، جو گزشتہ نرخوں سے 1,800 روپے زائد ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے اور فی اونس قیمت 4,334 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ چاندی کی فی تولہ قیمت میں 78 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی قیمت 6,900 روپے ہو گئی ہے۔