84

ایرانی ریال کی قدر میں تاریخی کمی

ایرانی ریال کی قدر امریکی ڈالر کے مقابلے میں تاریخی حد تک گر گئی ہے، اور اب ایک امریکی ڈالر کے برابر 13 لاکھ ایرانی ریال ہو چکا ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق اس گراوٹ نے عوام کی روزمرہ زندگی کو شدید متاثر کیا ہے اور مہنگائی میں بے تحاشا اضافہ کر دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایرانی کرنسی کی مسلسل کمی کا بحران گزشتہ دو ہفتوں میں انتہائی شدت اختیار کر گیا ہے۔ یاد رہے کہ 2015ء میں ایران کے جوہری معاہدے کے وقت ایک امریکی ڈالر تقریباً 32,000 ریال کے برابر تھا۔ تاہم 2018 میں امریکا کی یکطرفہ علیحدگی اور پابندیوں کے نفاذ کے بعد ایرانی کرنسی کی قیمت مسلسل کم ہوتی رہی۔

تازہ ترین صورتحال کے مطابق تین دسمبر 2025 کو ایک امریکی ڈالر 12 لاکھ ریال تھا، جو محض دو ہفتوں بعد بڑھ کر 13 لاکھ ریال تک پہنچ گیا۔ غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت میں شامل افراد کی شناخت کی تصدیق اب لازمی طور پر نادرا سے کرانی ہوگی۔

ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ ریال کی قدر میں یہ کمی عوام کے لیے افراط زر اور روزمرہ ضروریات کی قیمتوں میں اضافے کا سبب بن رہی ہے، اور حکومت کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ معیشت مستحکم کی جا سکے۔