197

سری لنکا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر ڈی ایس ڈی سلوا انتقال کر گئے

سری لنکا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر ڈی ایس ڈی سلوا انتقال کر گئے۔

ڈی ایس ڈی سلوا نے 12 ٹیسٹ اور 41 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں سری لنکا کی نمائندگی کی اور 1982 میں پہلا ٹیسٹ کھیلنے والی سری لنکن ٹیم کے رکن بھی رہے۔

وہ 2009 سے 2011 تک سری لنکا کرکٹ کے عبوری ایڈمنسٹریشن کے چیئرمین کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔