100

اسٹیٹ بینک کی ہدایات: منی چینجرز کے لیے غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت کا نیا نظام نافذ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک بھر کے منی چینجرز کے لیے غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت کے حوالے سے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نئے سال کے آغاز سے یہ کاروبار نئے نظام کے تحت کیا جائے گا۔

نئے نظام کے تحت غیر ملکی کرنسی خریدنے یا بیچنے والے صارفین کی شناخت کی تصدیق نادرا کرے گا، اور منی چینجرز کو صارف کی بائیومیٹرک شناخت وزارت داخلہ کے سسٹم سے ویریفائی کرنے کی پابندی ہوگی۔ مزید برآں، منی چینجرز ہائی ریزولوشن کیمرے نصب کریں گے جو نادرا کے سسٹم سے لنک ہوں گے تاکہ صارف کی شناخت کا مکمل ریکارڈ محفوظ ہو۔

ای کیپ کے مطابق، صارف کی بائیومیٹرک معلومات وزارت داخلہ کے سسٹم سے منسلک ہوں گی۔ سرکلر میں منی چینجرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ یکم جنوری سے نئے قوانین پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ ای کیپ کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ نئی ہدایات کی روشنی میں نادرا کو خط بھی لکھ دیا گیا ہے۔