عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے اثرات پاکستان میں بھی دیکھنے کو آئے ہیں، جہاں آج سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جویلرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونا 1,900 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 41 ہزار 862 روپے پر آگیا ہے۔ اسی طرح دس گرام سونا 1,629 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 78 ہزار 825 روپے پر بند ہوا۔
بین الاقوامی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 19 ڈالر گھٹ کر 4,195 ڈالر ہوگیا۔









