کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان کی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔ فی تولہ سونا ایک ہزار روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 43 ہزار 162 روپے پر پہنچ گیا۔ دس گرام سونا بھی 858 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 79 ہزار 939 روپے میں فروخت ہوا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 10 ڈالر کم ہوکر 4,208 ڈالر فی اونس پر آگئی۔ یاد رہے کہ منگل کے روز بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 2,700 روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جس کے بعد قیمت 4 لاکھ 44 ہزار 162 روپے تھی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور فی تولہ نرخ 81 روپے بڑھ کر 6,085 روپے تک پہنچ گئے۔









