131

بی پی ایل میں 11 پاکستانی ستارے ایکشن کیلئے تیار

بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے رواں سیزن کے لیے 11 پاکستانی کرکٹرز مختلف ٹیموں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے۔
گزشتہ روز منعقدہ نیلامی میں 42 پاکستانی انٹرنیشنل، ایمرجنگ اور ڈومیسٹک کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرائی تھی، تاہم زیادہ تر کھلاڑی کسی فرنچائز کی توجہ حاصل نہ کر سکے۔ نیلامی میں مجموعی طور پر 245 غیر ملکی کرکٹرز مختلف کیٹیگریز میں شامل تھے۔

فرنچائزز کی جانب سے منتخب کیے گئے پاکستانی کھلاڑیوں میں خواجہ نافع اور صفیان مقیم رنگپور رائیڈرز کا حصہ بنے ہیں، جبکہ صاحبزادہ فرحان، محمد نواز، جہانداد خان اور راج شاہی واریئرز کی نمائندگی کریں گے۔

اسی طرح احسان اللہ اور حیدر علی کو نوکخالی ایکسپریس نے منتخب کیا۔ عثمان خان ڈھاکا کیپٹلز میں شامل ہو گئے جبکہ ابرار احمد چٹاگانگ رائلز سے منسلک ہوں گے۔
صائم ایوب اور محمد عامر سلہٹ ٹائٹنز کی جانب سے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

بی پی ایل کا آغاز 26 دسمبر سے متوقع ہے۔