اوور 40 ٹی20 عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ یہ میچ نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا گیا۔
جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 ویں اوور میں 151 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ جواب میں آسٹریلیا نے 19ویں اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر مقررہ ہدف حاصل کرلیا اور فائنل کی طرف قدم بڑھا لیا۔
فاتح ٹیم کے بریٹسن ایڈورڈز نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، 13 گیندوں پر 21 رنز بنانے کے ساتھ 4 وکٹیں حاصل کیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
آسٹریلیا کی جانب سے ناصر نے 41، اسٹیف نوٹلی نے 28 اور اسٹیون پلسین نے 23 رنز بنائے۔
دوسرا سیمی فائنل میزبان ٹیم پاکستان اور امریکہ کے درمیان کھیلا جائے گا، جس کے نتیجے میں فائنل میں آسٹریلیا کا حریف ٹیم کا فیصلہ ہوگا۔









