69

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان, عوام کیلئے خوشخبری

عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق:

پیٹرول: 3.75 روپے فی لیٹر کمی

ہائی اسپیڈ ڈیزل: 6.10 روپے فی لیٹر کمی

مٹی کا تیل: 0.73 روپے فی لیٹر کمی

لائٹ ڈیزل آئل: 6.35 روپے فی لیٹر کمی

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئل انڈسٹری نے قیمتوں میں مجوزہ تبدیلیوں کی ورکنگ مکمل کر کے اوگرا کو بھیج دی ہے، جو اس کی بنیاد پر قیمتوں میں ردوبدل کی سمری تیار کر رہا ہے۔ یہ سمری وزارتِ خزانہ کو بھیجی جائے گی۔

وزارتِ خزانہ یکم دسمبر سے نافذ ہونے والی نئی قیمتیں 30 نومبر کو اعلان کرے گی، جو آئندہ 15 روز کے لیے مؤثر ہوں گی۔ اس اعلان سے قبل وزیراعظم سے مشاورت بھی متوقع ہے۔