87

بھارتی ٹیم کو جنوبی افریقہ سے دوسرے ٹیسٹ میں بھی عبرتناک شکست

بھارتی ٹیم کا غرور ایک بار خاک میں مل گیا، ٹیم انڈیا کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں ایڈن گارڈ ن میں شکست کے بعد گوہاٹی ٹیسٹ میں بھی شکست کا مزہ چکھنا پڑگیا۔

گوہاٹی ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم کو آج کھیل کے پانچویں روز 408رنز کے بھاری مارجن سے شکست اٹھانی پڑی۔

اس ٹیسٹ میچ میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور اپنی پہلی اننگز میں 489 رنز بنائے جس کے جواب میں بھارتی ٹیم 201 رنز بنا کر 288 رن ز کے خسارے میں چلی گئی۔

جنوبی افریقہ نے 288 رنز کی برتری سے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا اور 5 کھلاڑی کے نقصان پر 260 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کردی۔

بھارتی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں 140رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور یوں اسے 408رنز سے شکست اٹھانی پری۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ایڈن گارڈ میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے کھیل کے تیسرے دن 30 رنز سے میچ میں فتح حاصل کی تھی۔