انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی ۔
ون ڈے بیٹرز میں نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل پہلے نمبرپرآگئے،اس طرح انہوں نے بھارت کے روہت شرما سے پہلی پوزیشن چھین لی،وہ نمبرون پوزیشن حاصل کرنے والے دوسرے کیوی بیٹربن گئے ہیں۔
بابراعظم کی ایک درجہ ترقی کے بعد چھٹی پوزیشن ہے جبکہ سلمان آغا کا15واں نمبر برقرار ہے۔
محمد رضوان اور فخرزمان5-5 درجے ترقی کے بعد بالترتیب 22 ویں نمبرپراور فخرزمان26ویں نمبرپر موجود ہیں۔
ون ڈے بولرز میں افغانستان کے راشد خان سرفہرست ہیں، ابراراحمد 11درجے ترقی کے بعد9ویں نمبر پرآگئے ہیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی5درجے تنزلی کے بعد21ویں نمبرپر چلے گئے ہیں۔









